ابنا: اسلام آباد سے کالعدم تحریک طالبان کے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے نے اسلام آباد سے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے شہر میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے نے کارروائی کی، جس میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان شمالی وزیرستان سے ہے۔ حساس ادارے نے ملزمان سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کئے ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔......./169
22 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 514621
ملزمان سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کئے ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔